Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب کپ انڈر 20: سعودی عرب فائنل میں، میزبان ملک مصر کو شکست

فائنل منگل کو قاہرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔(ٹوئٹر)
سعودی عرب نے سنیچر کو قاہرہ میں کھیلے جانے والے عرب کپ انڈر 20 کےسیمی فائنل میں میزبان ملک مصر کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے پہلے ہاف میں دو صفر کی برتری حاصل کی۔
ینگ گرین فالکنز نے 26 ویں منٹ میں عبد اللہ ردیف کے ذریعے پہلے گول کیا۔ اس کے صرف دو منٹ بعد عبد العزیز العلیوہ نے دوسرا گول کر کے اپنے ملک کی برتری کو دگنا کر دیا۔

مصر کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا ئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

مصر کے احمد شریف نے میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل اپنے ملک کی جانب سے پہلا گول کر کے سعودی عرب کی برتری کو کم کر دیا۔
سعودی عرب کی جانب سے صہیب الزید نے میچ کے 69 ویں منٹ میں تیسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن ایک بار پھر مستحکم کر دی۔

سعودی عرب نے دفاعی چیمپین سینیگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی( فوٹو ٹوئٹر)

سعودی عرب تیونس اور الجیریا کے مابین دوسرے سیمی فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے فائنل میں مقابلہ کرے گا جو منگل کو قاہرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے دفاعی چیمپین سینیگال کو کوارٹر فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی۔

شیئر: