Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا: پاکستان نے طورخم بارڈر بند کر دیا

این سی او سی کی مزید ہدایت تک سرحد بند رکھی جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر آج چھ جولائی سے بند کر دیا ہے۔
منگل کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ ’کورونا وبا کے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو آج چھ جولائی سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔‘ 
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ’پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لیے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع طورخم بارڈر کو دونوں ملکوں کے درمیان اہم سرحدی مرکز تسلیم کیا جاتا ہے۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار اور پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے درمیان واقع مقام دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور شہریوں کی آمدورفت کا اہم ذریعہ ہے۔
پاکستان میں دو روز قبل وزارت صحت کی جانب سے بھی کورونا وبا کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اور ہدایات کا اعلان کیا گیا ہے۔
عیدالاضحی کی مناسبت سے اعلان کردہ ان تدابیر میں جہاں قربانی، مویشی منڈیوں اور عید کی نماز سے متعلق ایس اوپیز کا ذکر ہے وہیں وبائی صورتحال میں سماجی فاصلے، ماسک وغیرہ جیسی بنیادی احتیاطیں اپنانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

شیئر: