Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں دوسرا انڈسٹریل سٹی ریکارڈ وقت میں تیار

جدہ اسلامی بندرگاہ سے اس کا فاصلہ 70 کلو میٹر ہے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں صنعتی شہروں کی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زون (مدن) نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں دوسرا صنعتی شہر 45.3 ملین مربع میٹر کے رقبے پر ’العکیشیہ‘ محلے میں قائم کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مدن کے ترجمان قصی العبد الکریم نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے دوسرے صنعتی شہر کا محل وقوع منفرد ہے۔ یہ 5 ویں سرکلر روڈ اور مکہ، طائف، جدہ  سڑکوں کے چوراہے پر واقع ہے۔ محل وقوع کے حوالے سے اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ السیارات سٹی کے قریب ہے۔ حرم مکی کی حدود سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ مقدس شہر کے مرکزی علاقے سے اس کا فاصلہ 20 کلو میٹر ہے۔
حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن سے 25 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 88 کلو میٹر اور  جدہ اسلامی بندرگاہ سے اس کا فاصلہ 70 کلو میٹر ہے۔ 
العبد الکریم نے بتایا کہ 2020 کے دوران طائف میں گیارہ ملین مربع میٹر کے  رقبے پر صنعتی شہر کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اب مکہ مکرمہ میں نیا صنعتی شہر تیار ہے۔ ریکارڈ وقت میں دو نئے صنعتی شہروں کا اضافہ ہوا ہے۔ 
 مکہ مکرمہ میں پہلا صنعتی شہر 7 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر 1985 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ہر لحاظ سے جدید خطوط پر بنا ہوا ہے۔ 
یاد رہے کہ مدن کے ماتحت صنعتی شہروں میں 4 ہزار سے زیادہ کارخانے ہیں۔ ان میں کچھ وہ ہیں جو پیداوار دے رہے ہیں۔ بعض تیار ہیں دیگر زیر تکمیل ہیں۔ 780 سے زیادہ کارخانے چھوٹے بڑے اداروں اور سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: