Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے قاتل کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کردی تھی(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  الخبر میں ہموطن کے سعودی قاتل کو موت کی سزا دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری حمد بن عوض عبیہ نے اپنے ہموطن دحام الشمری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا‘۔ 
’سیکیورٹی فورس نے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی‘۔
عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنادی تھی تاہم مقتول کے وارثوں کے نابالغ ہونے کی وجہ سے فیصلے پر عمل درآمد ملتوی کردیا گیا تھا۔
وارثوں نے سن بلوغت کو پہنچنے پر باپ کے قاتل کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کردیا گیا۔ 
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کردی تھی جبکہ ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان بھی جاری ہوگیا تھا۔ 

شیئر: