Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:دو قاتلوں کی سزائے موت پرعمل درآمد 

اپیل کورٹ نے بھی سابق عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے سعودیوں کے قاتلوں کو جمعرات کے روز ریاض میں موت کی سزا دے دی- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے دو الگ الگ بیان جاری کیے-
ایک میں بتایا گیا ہے کہ مقامی شہری بسام الرویلی نے باہمی اختلاف پر اپنے ہموطن محمد العنزی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا-
الرویلی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا- گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے مطابق موت کی سزا سنادی گئی تھی-
 بعد اپیل کورٹ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کی- سپریم کورٹ نے بھی توثیق کردی- آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا تھا- 
وزارت داخلہ کی جنب سے جاری دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور سعودی شہری نایف العتیبی نے اپنے ہموطن خالد العتیبی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا- اسے بھی عدالتی فیصلے کے مطابق جمعرات کو ریاض میں موت کی سزا دے دی گئی- 

شیئر: