Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل موسم شدید گرم اور گرد آلود رہے گا

جمعے کو الاحسا میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو مملکت بھر میں شدید گرمی پڑے گی- تیز گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے مشرقی ریجن میں حد نظر محدود ہوجائے گی- 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الجوف اور تبوک ریجنوں نیز نجران اور اس کے جنوب مغربی پہاڑی علاقوں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ان کے ساحلی مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ نجران، عسیر، جیزان، باحہ اور مکہ مکرمہ  کے  پہاڑی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا- وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی- 
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے کو الاحسا میں انتہائی درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ اور السودۃ میں کم از کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: