Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین 7 ذوالحجہ سے مشاعرپہنچیں گے، انتظامات مکمل

عازمین کے استقبال کےلیے 4 مراکز قائم کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ نے مملکت کے مختلف شہروں سے عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عازمین کو مشاعر مقدسہ میں لے جانے کا آغاز 7 ذوالحجہ سے ہو گا۔
’سبق نیوز‘ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امسال اندرون مملکت سے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت جاری کی گئی ہے۔
حج اجازت کےلیے مقرر شرائط میں کورونا ویکسین کے علاوہ ان افراد کو اولیت دی گئی ہے جنہوں نے ماضی میں کبھی حج ادا نہیں کیا تھا۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والے عازمین حج کے قافلوں کا استقبال کرنے کے لیے 4 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ہر حاجی کے لیے رہنمائی چارٹ بھی مہیا کیا جائے گا۔
عازمین حج کو مشاعر مقدسہ 7 اور 8 ذوالحجہ کو پہنچایا گیاجائے ۔ مشاعر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عازمین کو مخصوص بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ پہنچایا جائے گا

شیئر: