Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 عازمین کے ہر گروپ کے لیے ایک صحت نگران ہوگا

’حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے صحت نگران ہوں گے‘ ( فائل فوٹو: سیدتی)
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینئر ہشام سعید نے کہا ہے کہ امسال مشاعر مقدسہ میں ہر 20 عازمین کے گرو پ  کے لیے ایک صحت نگران مقرر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مشاعر مقدسہ میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا‘۔
’عازمین کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں ہر جگہ سماجی فاصلے کا اہتمام کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت اور وزارت حج کے طے کردہ ضابطوں کی نگرانی کے لیے ہر 20 عازمین کے لیے ایک صحت نگران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہے‘۔
’عازمین کے استقبال کے لیے 4 مرکزی سٹیشن مقرر کئے گئے ہیں جہاں ملک سے بھر سے آنے والوں کی رجسٹریشن ہوگی‘۔
’طے شدہ اوقات اور جدول کے مطابق سٹیشن سے مقرر کردہ تعداد مکہ مکرمہ جائے گی اور وہاں سے طواف قدوم کے بعد انہیں منی روانہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: