Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: مشرقی ریجن میں گرمی برقرار، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

السودۃ میں کم از کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ہوگا۔ (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو بھی مشرقی ریجن میں شدید گرمی رہنے کا امکا ن ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کے مشرقی علاقوں اور مملکت کے جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں کل گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔
بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شاہراہوں اور ساحلی کمشنریاں بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہیں گی۔
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ سنیچر کو عسیر، جیزان، باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں کا مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز کے مطابق سنیچر کو الاحسا اور حفر الباطن میں انتہائی درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ السودۃ میں کم از کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ہوگا۔ 

شیئر: