Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ کم ہوگئے

21 قیراط سونے کے نرخ 190 ریال تک آگئے ہیں۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 217.14 ریال جبکہ 21 قیراط سونے کے نرخ 190 ریال تک آگئے ہیں۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا  162.85 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 14 قیراط  ایک گرام سونے کی قیمت 126.66 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت پیر کو 6757.50 ریال رہی جبکہ 21 قیراط  کا 8 گرام والا سونے کا کوائن 1519.97 میں دستیاب رہا۔ 
یاد رہے کہ عالمی سطح پر جمعے کو سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

شیئر: