Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں قربانی کے جانور کن سات مقامات سے خریدیں؟

بلدیہ کا کہنا ہے کہ شہری اور غیر ملکی تعاون کریں- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے عید الاضحی کے موقع پر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سہولت کے لیے شہر کے 7 مقامات پر گشتی بکرا منڈی کا انتظام کیا ہے۔

اس کا مقصد  یہ ہے کہ جگہ جگہ بکرا منڈی نہ لگے- (فوٹو سبق)

مویشیوں کا کاروبار کرنے والے مقامی اپنی گاڑیوں سے قربانی کے جانور لائیں گے۔ صارفین اپنی سہولت سے ان کا انتخاب قربانی کے لیے کرسکیں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر لدے بکروں کے سودے شہر کے تمام علاقوں میں نہیں بلکہ سات علاقوں میں ہوں گے۔ یہ انتظام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ قربانی کے جانور فروخت کرنے اور خریدنے والوں کو سہولت ہو- ٹریفک میں تعطل نہ پیدا ہو اور ہر جگہ بکرا منڈی نہ  کھل جائے۔ 
جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ الاجاوید محلے میں جنوبی بلدیہ، السبیل مذبحہ کے برابر میں البلد کی بلدیہ، المنتزھات محلے میں ام سلم بلدیہ النہدی ہال کے برابر میں، النخیل محلے میں ابو عمر الاوزاعی سٹریٹ پر ابرق الرغامہ بلدیہ، الحسن السوھاجی سٹریٹ، بریمان بلدیہ، الممشی کے برابر میں طیبہ بلدیہ اور ذھبان بلدیہ مقامات پر گاڑیوں سے مویشی لانے والوں کو منڈی لگانے کی اجازت ہوگی۔
جدہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ  وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ انمقامات کے سوا کسی اور جگہ سے قربانی کے جانور خریدیں اور نہ ہی بیچیں۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ 
یاد رہے کہ جدہ میونسپلٹی نے جانور ذبح کرنے کے لیے شہر میں مختلف مقامات پر مذابح (سلاٹر ہاؤس) کھول رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں عید الاضحی کے موقع پر کیٹنرنگ میں بھی جانور ذبح کرنے کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ اس کا اجازت نامہ حاصل کیا گیا ہو۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: