Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکری سامان تیار کرنے والی 85 فیصد کمپنیاں سعودی

ملکی، بین الاقوامی اور مشترکہ کمپنیوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز) 
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری نے کہا ہے کہ مقامی کمپنیاں 85 فیصد عسکری سامان تیار کررہی ہیں۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری (جی اے ایم آئی) نے بتایا کہ سعودی عرب میں سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران عسکری صنعت سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب میں عسکری سامان تیار کرنے والی ملکی، بین الاقوامی اور مشترکہ کمپنیوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔ 
جی اے ایم آئی نے رپورٹ میں کہا کہ عسکری سامان تیار کرنے والی لائسنس ہولڈر کمپنیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ان کمپنیوں میں 85 فیصد سعودی ہیں۔ بین الاقوامی اور مشترکہ کمپنیوں کا تناسب 15 فیصد ہے۔ 
جی اے ایم آئی نے سرکاری اور نجی کمپنیوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں-
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری کا کہنا ہےکہ فی الوقت ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے یہاں پرکشش ماحول ہے۔

شیئر: