Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کا وہ سکول جہاں دو عرب حکمرانوں نے تعلیم حاصل کی

مکہ مکرمہ کا الرحمانیہ سکول 112 برس پرانا ہے۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کا الرحمانیہ سکول مملکت بھر میں پہلا اور سب سےقدیم سرکاری سکول مانا جاتا ہے۔
یہ صفا اور مروہ کے درمیان ایسے مقام پر بنا ہوا ہے جہاں سے خانہ کعبہ صاف نظر آتا ہے۔ 
الاخباریہ چینل نے خصوصی پروگرام میں بتایا کہ الرحمانیہ سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دسیوں نامور علما، حکمراں، وزرا، مشہور تاجر، ارباب صحافت،  ماہرین تعلیم و تربیت، ادیب اور افسران تیار کیے۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا کہ الرحمانیہ سکول 112 برس پرانا ہے۔  یہاں اردن کے فرمانروا الشریف طلال اور عراق کے فرمانروا الشریف فیصل نے تعلیم حاصل کی ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کہ سکول کا نام بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے دیا تھا۔ مسجد الحرام کی زیارت کےدوران وہ سکول دیکھنے بھی چلے گئے تھے۔
اس موقع پر اہل مکہ نے ان سے سکول کا نام مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ شاہ عبدالعزیز نے اسے اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا تھا۔ 

شیئر: