Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد گھروں میں چوریاں کرنے والے تین غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان کے گھر کی تلاشی لینے پر تین لاکھ ریال ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے متعدد گھروں میں چوری کرنے اور اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لوٹنے والے 3 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی شہری ہیں جن میں سے دو سرحدوں کی دراندازی کر کے ملک میں داخل ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے متعدد گھروں میں چوری کرنے اور متعدد افراد کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کا اقرار کیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان کے گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاکھ ریال ضبط ہوئے ہیں، یہ مسروقہ رقوم میں سے بچ جانے والی رقم ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ایک طرز پر متعدد وارداتوں میں ملوث افراد کی تلاش تھی جنہیں بالآخر گرفتار کرلیا گیا  ہے‘۔
’ان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: