Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ اور گولہ بارود جمع کرنے کی جگہ میں حادثاتی دھماکہ

’حادثاتی دھماکے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ الخرج شہر کے باہر تلف شدہ اسلحہ جمع کرنے کے میدان میں حادثاتی دھماکہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حادثہ آج بدھ صبح 5 بجکر 10 منٹ پر ہوا ہے۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ ’جس جگہ دھماکہ ہوا وہ ناکارہ ہتھیار اور گولہ بارود تلف کرنے کی مخصوص جگہ ہے۔‘
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ’دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
  

شیئر: