Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کو رہائشی مراکز اور شہروں سے براہ راست مسجد الحرام پہنچانے کا پروگرام

حج کرانے والی کمپنیوں اور اداروں سے معاہدے ہوئے ہیں۔( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے اس سال حج کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے رہائشی مراکز اور شہروں سے براہ راست مسجد الحرام پہنچانے والا پروگرام شروع کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل سنڈیکیٹ کا کہنا ہے کہ  یہ کام جنرل سنڈیکیٹ کے لیے آسان ہے۔ حج کرانے والی کمپنیوں اور اداروں سے معاہدے ہوگئے ہیں۔
معاہدے کے تحت جنرل سنڈیکیٹ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عازمین کو آسانیاں فراہم کرے گی۔ 
 بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ حج ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اپنا ایک معیار مقرر کیے ہوئے ہے۔ ہر سفر سے قبل بسوں کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے۔
مسافروں کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔ ایک گاڑی میں 40 فیصد سے زیادہ گنجائش کے افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہوتی۔
علاوہ ازیں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے ایک ہزار 800  گائیڈ اور 300 اہل آپریٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جنرل سنڈیکیٹ پچاس ورکشاپ قائم کیے ہوئے ہے۔
جنرل سنڈیکیٹ نے ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم پرعمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔

شیئر: