Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیومن رائٹس سربراہ کی امریکی اور یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

مملکت میں انسانی حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) کے سربراہ عود بن صالح الاعود نے گذشتہ روز بدھ کو اپنے دفتر میں امریکی سفارت کار مارٹینا سٹرونگ سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران رہنماوں نے دوسرے سال مسلسل امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹوں میں سعودی عرب  کی بہتر درجہ بندی پر بات کی۔
انہوں نے انسانی سمگلنگ کے خلاف قومی کمیٹی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وژن 2030 کے تناظر میں اہم اصلاحات اپنائی جائیں گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اس موقع پر سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ عود الاعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ نے سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سائمونٹ سے بھی الگ ملاقات کی ہے جس میں انسانی حقوق کے حوالے سے تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹوں میں سعودی عرب کی بہتر درجہ بندی ہوئی ہے۔ (فوٹوعرب نیوز)

یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات کے دوران عود بن صالح نے ایک بار پھر سعودی عرب میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ نے ملاقات کے دوران کچھ اہم اصلاحات کے حوالے دیئے جو سعودی وژن 2030 کے تناظر میں اپنائی جائیں گی۔
 

شیئر: