Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی سعودی ٹیلنٹ کو بلندیوں پر پہنچانے میں مددگار

اس اکیڈمی نے اب تک 14000 سے زیادہ پائلٹوں کو تربیت دی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کا  پہلا ایئربس اے320 نیو کا ماڈل، جو جدہ میں پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی میں پائلٹوں اور فرسٹ آفیسرز کو تربیت  فراہم کر رہا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس سمیولیٹرز کا مقصد جدید ترین سہولتوں اور مکمل رینج ٹریننگ خدمات پیش کرتے ہوئے ہوا بازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور مزید بڑھانا ہے۔

یہ اکیڈمی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے ذریعہ تصدیق شدہ ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس طیارےکی شبیہ کا حال ہی میں پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی (PSAA) نے افتتاح کیا تھا، 65 ایئربسA320neo اور A321neo طیاروں کی آمد سے قبل آیا ہے اوریہ یقینی بنائے گا کہ PSAA تیار اور اچھی پوزیشن میں ہے۔
نئے ہوائی جہازوں  کی فراہمی کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور اسے سعودیہ اور فلائی اے ڈیل ایئر لائن کے بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے۔
نئے تربیتی ماڈل کے ساتھ پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی اب کل  9 ایسے ماڈل رکھتی۔ جس میں ایئربس ماڈلA320neo ، A320 ، A330 اور A340 اور بوئنگ ماڈل  B777-200 ، B777-300 ، B747-400 اور B787 شامل ہیں۔
ہر سال L3 ہیریس ٹیکنالوجیز کا تیار کردہ نیاA320neo ماڈل شیڈول کے مطابق 3600 پائلٹوں اور فرسٹ افسران کو تربیت فراہم کرتا ہے۔
سعودی عریبین ایئر لائنزکے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ال عمر نے بتایا ہے کہ نئی سمیولیشن ڈیوائس کے اجرا سے پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی کی عالمی معیار کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ہم جلد ہی تمام پائلٹ ملازمتوں کو  مقامی بنانے کا جشن منائیں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ اعلان کردہ قومی ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک  سٹریٹیجی اور اس کے مشن کے مطابق ہے جس میں ملک کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو ترقی دی جائے گی۔
سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جون کے اوائل میں اعلان کردہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک  سٹریٹیجی کا مقصد یہ تھا کہ سعودی عرب کو تین براعظموں سے ملانے والے عالمی لاجسٹک مرکز کی حیثیت دی جائے اور 2030 تک 550 ارب ریال  کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔
مزید یہ کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایک وسیع تر حکمت عملی کے تحت دوسری قومی ایئر لائن شروع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے تاکہ  فضائی نقل و حمل کے لئے سعودی عرب کو عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر لے جایاجاسکے۔
اکیڈمی میں فضائی آپریشنزاور تربیت کے جنرل منیجر کیپٹن محمد وقاص نے کہا کہ ایک سال  قبل ہم نے  اکیڈمی کے کاموں اور ذمہ داریوں میں جنرل سعودی عریبین ایئر لائنز کارپوریشن اور اس کے تمام  سٹریٹجک یونٹوں اور کمپنیوں کی تمام تربیتی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لئے اہم منصوبہ شروع کیا تھا۔
وقاص نے مزید بتایا کہ انضمام سے پرنس سلطان اکیڈمی کی ترقی اور صحیح سمت کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا مقصد خطے کی ہوا بازی کی صنعت کے تمام شعبوں میں علم کا مرکز بننا ہے اور ایوی ایشن  حفاظت اور سلامتی سے متعلق  زمینی کارروائیوں میں مکمل پیمانے پر تربیت فراہم کرنا ہے۔

نیاA320neo ماڈل ہر سال 3600 پائلٹ اور فرسٹ آفیسر ز کو تربیت دیتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

 کسٹمر سروسز، ہوا بازی سائنس، ہوا بازی میں انگریزی زبان، ہوائی خدمت، تربیت اور طیارے کی مرمت و دیکھ بھال کی تربیت دینا ہے۔
60سال پہلے اپنے قیام کے بعد سے پرنس سلطان  ایوی ایشن  اکیڈمی نے مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح  کے حفاظتی معیار کے مطابق ہوا بازی کی نقل و حمل کی صنعت میں بہترین طریقوں کی حمایت میں مدد کی ہے۔
اس کے تربیتی کورسز میں فلائٹ ڈیک اور ہوائی جہاز کی بحالی کے تمام پہلووں کا احاطہ کیا گیا ہے اور جدید ترین فکسڈ اور موبائل سمیولیٹرز کے ساتھ ساتھ تربیتی نظام بھی پیش کئے جاتے ہیں۔
ابراہیم العمر نے مزید بتایا کہ  اس اکیڈمی نے سعودی عرب میں پائلٹوں اور ایئر نیویگیٹرز کو کوالیفائی کرنے کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، جس نے شریک پائلٹ ملازمتوں کو 100 فیصد مقامی بنانے میں مدد فراہم کی ہے اور ہم جلد ہی تمام پائلٹ ملازمتوں کو  مقامی بنانے کا جشن منائیں گے۔
مزید یہ کہ اس اکیڈمی نے اپنے تربیتی عملے کی مکمل  مقامی حیثیت حاصل کرلی ہے۔

نئی ڈیوائس کے سے اکیڈمی کی عالمی معیار کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)

لانچنگ ایونٹ میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں برطانوی قونصل جنرل سیف عشر، جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن ، ایل 3 ہارس ہوگن ولسن کے سی ای او، سلطان اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن اسماعیل الکوشی کے علاوہ سعودی ائیرلائنز کے اعلی عہدیدارن کے ساتھ میڈیا کے ممبران بھی موجود تھے۔
پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی سعودی ایئرلائنزکوآپریشن کا ایک سٹریٹجک بزنس یونٹ اور مملکت کا واحد جدید ترین ہوا بازی کا تربیتی مرکز ہے۔
اس میں چوبیس گھنٹے تربیت کی سہولت ہے جس میں 14 ایئرلائن کلائنٹ اور 255 ٹرینر اورایڈمنسٹریٹر ہیں اور اس نے 14000 سے زیادہ پائلٹوں کو تربیت دی ہے۔
یہ اکیڈمی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ذریعہ تصدیق شدہ ہے۔
 

شیئر: