Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیوروکریٹس اور برنس کمیونٹی کے لیے نیب قانون تبدیل کر رہے ہیں‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیوروکریٹس اور بزنس کمیونٹی کو نیب سے الگ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی وی)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کے خوف کی وجہ سے حکومتی اداروں میں کوالٹی کے سی ای اوز لانے میں مشکلات پیش آرہی ہے اس لیے ہم نیب کے قوانین کو تبدیل کرنے لگے ہیں۔
تاشقند میں پاکستانی تاجر برادری سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کاروباری افراد اور بیوروکریٹس کے لیے نیب کے قوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
’بیوروکریٹس اور بزنس کمیونٹی کو نیب سے الگ کر رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر سے کوالٹی کے سی ای اوز نیب کے خوف کی وجہ سے (حکومتی اداروں میں آنے سے) ڈرتے ہیں۔
قبل ازیں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب انڈیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے تو ازبکستان کو انڈیا تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا پاکستانی بندرگاہوں کے راستے کہ ازبکستان کو مشرق وسطٰی اور افریقہ تک رسائی مل سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اہداف مشترکہ ہیں اور دونوں ممالک غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جیو سٹریٹجک سے جیو اکنامک کی طرف تبدیلی پر زور دینے کا وقت ہے، منصوبہ یہی ہے کہ دولت پیدا کی جائے، اگر دولت پیدا ہوئی تو ہم اپنےمعاشرے کے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اب ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ازبکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کریں جو وسطی ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ہم دونوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان دونوں کو اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بڑا اہم موقع ہے۔
 

شیئر: