Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا آئسولیشن خلاف ورزی، 68 افراد گرفتار

آئسولیشن خلاف ورزی کرنےوالوں میں بیرون ملک سے آنے والے بھی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آئسولیشن کی پابندی نہ کرنے پر68 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجن پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کو وزارت صحت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ احتیاطی تقاضے کے تحت خود کو دوہفتے تک گھروں میں محدود رکھیں۔ وزارت صحت نے اس حوالے سے آئسولیشن کی پابندی کرنے کےلیے مذکورہ افراد کے توکلنا پربھی الرٹ جاری کیا تھا تاکہ وہ عوامی مقامات پرنہ جائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مقررہ مدت تک گھروں میں رہیں۔
مذکورہ افراد جن میں سے بیشتر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ بعض وہ بھی شامل ہیں جو بیرون ملک سے آئے تھے ۔
واضح رہے کورونا ائسولیشن کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف دولاکھ ریال جرمانہ ، دوبرس قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب غیر ملکی ہونے کی صورت میں انہیں سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کےلیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔

شیئر: