Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ازبکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت

عالمی کانفرنس کی کامیابی پر ازبک صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے تاشقند میں منعقدہ جنوبی اور وسطی ایشیا کی بین الاقوامی کانفرنس ہال میں جمعے کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے انہیں خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
ازبکستان کے صدر نے اپنی طرف سے سعودی قائدین کے لیے انہیں خیرسگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا ہے۔ 

سعودی وژن سے نئے مواقع ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تاشقند میں ہونے والی عالمی کانفرنس کی کامیابی پر ازبکستان کے صدر کو مبارکباد پیش کی۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ازبک صدر نے سعودی وژن 2030 کے تناظر میں دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وژن سے نئے مواقع ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ خصوصا ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور جدت پذیر توانائی کے شعبے میں نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ 

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ازبکستان کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے  طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر ازبکستان میں متعین سعودی سفیر ہشام السویلم اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے ازبکستان کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: