Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

گرد آلود تیز ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی(فوٹو اخبار 24)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو نجران، ریاض، الربع الخالی اور مشرقی ریجن کے جنوبی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گرد آلود تیز ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ  جازان اور عسیر کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ باحہ کے پہاڑی علاقوں تک چل سکتی ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ تیز ہواؤں کا زور ان علاقوں کے مشرقی مقامات پر ہوگا۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ حفر الباطن اور رفحا کا انتہائی درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ اور السودۃ کا درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ ہوگا۔ 

شیئر: