Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عمان کے سلطان کا ٹیلی فون

عمان کے سلطان نےعید الاضحی کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنیچر کو عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران گرمجوشی سے خیر مقدم پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے کہ سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے برسراقتدار آنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔
انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے نیوم میں سرکاری مذاکرات کیے جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
سعودی عرب اورعمان نے سعودی عمانی رابطہ کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔
 

شیئر: