Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے کیا انتظامات ہیں؟

حج آپریشن کے لیے 700 انجینئرز اورعملہ کی خدمات مہیا ہیں ( فوٹو: العربیہ)
سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ مشاعرمقدسہ (منی، عرفات ، مزدلفہ) میں مسلسل بجلی کی فراہمی کے لیے منصوبے پرعمل شروع کردیا گیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی الیکٹرک کمپنی کے نگران مغربی ریجن انجینئرعبدالسلام العمری نے کہا کہ کمپنی نے مشاعر مقدسہ میں تمام بجلی کے میٹروں کو تبدیل کردیا ہے ۔ پرانے میٹروں کی جگہ ڈیجیٹل میٹرز نصب کیے گئے ہیں جن کی تعداد 7785 ہے۔ 
بجلی کمپنی کی جانب سے عرفات کے لیے بھی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ شارٹ فال کی وجہ سے بجلی منقطع نہ ہو اور عارضی جینٹرز کی ضرورت نہ پڑے۔ 
انجینئرعبد السلام نے مزید کہا کہ مشاعر مقدسہ کے لیے مزید منصوبے انجام دیے گئے ہیں جن میں 520 ٹرانسفارمرز اور کنٹرول سینٹرز شامل ہیں جبکہ موبائل ٹرانسفارمرز یونٹس اس کے علاوہ ہیں ۔
عرفات میٹرو کے لیے موبائل ٹرانسفارمریونٹ جس کی گنجائش 134 ایم ایف اے ہے، کے علاوہ مشاعر مقدسہ کے لیے 335 ایم ایف ای اور عرفات ون کے لیے 134 ایم ایف ای یونٹ شامل ہیں۔ 
ریجنل نگران نے مزید کہا کہ تمام منصوبے وزارت توانائی کی زیرنگرانی انجام دیے گئے۔ حج آپریشن کے لیے کمپنی نے 700 انجینئرز اورادارتی عملے کی خدمات مہیا کی ہیں۔  

 

شیئر: