Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان کریم کی نئی سروس

یکطرفہ کرایہ 198 ڈالر ادا کر کے گاڑی بک کر سکتے ہیں(فائل فوٹو روئٹرز)
دبئی کی آن لائن کریم ٹیکسی سروس نے بحرین اور سعودی عرب کے مابین رائیڈ ہیلنگ سروس متعارف کروائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس خدمت کے حصے کے طور پر صارفین بحرین سے متعدد سعودی شہروں بشمول دمام، الخبر، الظهران، الجبيل، بقيق، الهفوف اور ریاض کا یک طرفہ کرایہ 198 ڈالر ادا کر کے گاڑی بک کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرسٹی سروس کا آغاز پہلے متحدہ عرب امارات اور مصر میں کیا گیا تھا۔ گاڑیاں ہر سفر کے لیے پانچ مسافروں کو لے جاسکتی ہیں۔
کریم جی سی سی کے جنرل منیجر نے ایک بیان میں کہا کہ ’جب ہم بحرینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں تو کریم شہروں میں اور اس کے آس پاس آسان نقل و حمل کے حل کی فراہمی کے لیے اپنی پروڈکٹس  کی حد کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔‘
رواں ہفتے بتایا گیا کہ بحرین اور سعودی عرب کے مابین غیر تیل کی تجارت سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافے سے 781 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔
بحرین کی ای گورنمنٹ اینڈ انفارمیشن اتھارٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے چھ ممبروں کے ساتھ بحرین کی کل تجارت کا نصف حصہ سعودی تجارت کا تھا۔

 

شیئر: