Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 چار افراد کو حج مقامات تک پہنچانے والے سعودی کو قید و جرمانہ

پرمٹ کے بغیر جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ایام حج کے دوران بغیر اجازت حج مقامات تک پہنچانا قانونا جرم ہے- ایک سعودی شہری کو یہ سہولت فراہم کرنے پر قید و جرمانے کی سزا دی گئی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے کہ 4 افراد کو  اجازت نامے کے بغیر حج مقامات تک نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی شہری کو 15روز قید اور 40 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے-
واضح رہے کہ ایام حج کے دوران پرمٹ کے بغیرکسی کو بھی مکہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی- پرمٹ کے بغیر جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزائیں مقرر ہیں- اس کے علاوہ مقامی میڈیا میں اس حوالے سے تشہیر بھی کی جاتی ہے- جس پر من و عن عمل  درآمد کیا جاتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: