Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حج کے چار ایام کے دوران ہلال احمر کے مراکز کو گیارہ ہزار سے زیادہ کالز

ہلال احمر کے اہلکار چوبیس گھنٹے حجاج کی خدمت پر مامور ہیں- (فوٹو العربیہ)
اس سال حج موسم میں گزشتہ چار روز کے دوران سعودی ہلال احمر کے ہنگامی مرکز کو 11 ہزار سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر کو گزشتہ 4 روز کے دوران 11 ہزار 516 کالز موصول ہوئیں جس میں بیماری، چوٹ لگنے کے واقعات اور حجاج کو ہسپتال منتقل کرنے  کے حوالے سے کالز کی گئی تھیں-
ہلال احمر کا کہنا تھا کہ حج موسم کے دوران سعودی ہلال احمر مختلف امراض کے ڈاکٹرز، طبی عملے اور جدید ترین آلات، ایمبولینسوں اور ادویہ کے ساتھ حجاج کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ان کی ہر شکایت کو دور کیا جارہا ہے-
ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ  سب سے زیادہ کالز مکہ مکرمہ میں  755، منی میں 274، عرفات اور مزدلفہ میں 198 کالز وصول کی گئیں اس کے علاوہ دیگر کالز پر گشتی ٹیموں نے  مریض حجاج کی خدمت کی- 
ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حجاج کی خدمت کے لیے اہلکار چوبیس گھنٹے مختلف شفٹوں میں تعینات ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: