Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کو دس زبانوں میں نو لاکھ سے زیادہ ایس ایم ایس

عیدالاضحی پر ایک لاکھ اسی ہزار سے زیاہ ایس ایم ایس بھیجے گئے ( فوٹو ٹوئٹر)
سعود ی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ حج موسم کے آغاز سے اب تک حجاج کو دس سے زیادہ زبانوں میں نو لاکھ سے زیادہ آگاہی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزارت اسلامی امور نے عیدالاضحی کے دن ایک لاکھ اسی ہزار سے زیاہ ایس ایم ایس بھیج کر حاجیوں کوعید کی مبارکباد دی ہے۔
حجاج کو آج کے دن کے اہم کاموں سے متعلق معلومات بھیجیں۔ حج کے باقی ایام میں بھی حج احکام اور مسائل پر مبنی ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر: