Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1547 نئے مریض

جمعرات کو کورونا سے تین اموات ہوئیں- (فوٹو عریبین بزنس)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو  کورونا کے 1547 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مریض 6 لاکھ 67 ہزار  80 ہوگئے-
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق کورونا سے شفا پانے والوں کی تعداد  1519 رہی اب کل صحت یاب افراد کی تعداد 6 لاکھ  44 ہزار  753 ہوچکی ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے- (فوٹو وام)

وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا سے 3 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد  1910 ہے-
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 64 ہزار 110 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: