Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو مملکت میں کہیں بارش اور گرج چمک

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہنے کا امکان ہے- (فوٹو اخبار چوبیس)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور کہیں گرج چمک ہوگی-
عاجل ویب کے مطابق جمعے کو کئی علاقوں نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں تیز ہوائیں چلیں گی اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے-
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے شمالی اور ریاض کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے-
موسمیات کے مرکز نے بتایا کہ بحر احمر میں ہواؤں کی  فی گھنٹہ رفتار 15 سے  45 کلو میٹر ہوگی جبکہ سمندر میں لہریں ایک سے ڈیڑھ میٹرتک اونچی ہوں گی-
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض میں جمعرات کو شام میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا ممکنہ طور پر جمعے کو بھی جاری رہ سکتا ہے-
جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ حفر الباطن، الاحسا میں 46، ریاض میں 45،  دمام میں  44 اور سب سے کم درجہ  حرارت 18 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہنے کا امکان ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: