Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران، عسیر اور الباحہ میں بارش، مدینہ منورہ میں غبار

’آج اتوار کو دن کے وقت انتہائی گرمی ہوگی جبکہ فجر کے وقت موسم اعتدال پر مائل ہوگا‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو نجران، عسیر اور الباحہ میں بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ مدینہ منورہ کا موسم غبار آلود رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران، عسیر اور الباحہ ریجنوں کی متعدد کمشنریوں نے گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوا کے چلنے کا امکان ہے‘۔
’عسیر ریجن میں ابہا، احد رفیدہ، الحرجہ، خمیس مشیط ، رجال المع، سراۃ عبیدہ اور ظہران الجنوب میں رات 8 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
’مذکورہ علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے جس کے باعث رہائشیوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں آج موسم غبار آلود ہوگا۔ یہ کیفیت شام 7 بجے تک جاری رہے گی‘۔
’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد، وادی الفرع اور قرب و جوار کے علاقوں میں مطلع غبار آلود ہونے کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں دن کے وقت انتہائی گرمی ہوگی جبکہ فجر کے وقت موسم اعتدال پر مائل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض اور مشرقی ریجن میں آج تیز ہوا چلے گی جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع غبار آلود ہوگا‘۔

شیئر: