Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور منی میں آج گرد آلود ہواؤں کا امکان

جمعرات کو حفر الباطن میں 49 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات 22 جولائی کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ  کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش بھی ہوگی-
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو نجران، جازان، عسیر، الباحہ کے علاقوں اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں کے جنوبی حصوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے- جبکہ کئی علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی جن میں ریاض، قصیم اور مکہ مکرمہ  کے شمالی علاقے شامل ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مکہ مکرمہ اور منی میں تیزگرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی- ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 42 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی-
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت حفر الباطن میں 49 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: