سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے جمعے کو یروگوائے کے وزیر خارجہ فرانسسکو بوناسو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور یوروگوائے کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
الجبیر اور فرانسسکو نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور ان سے متعلق دونوں ملکوں کے موقف پر تبادلہ خیال کیا۔