Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلبہ کی سکولوں کو واپسی کی تیاریاں عروج پر ہیں: ترجمان

’سکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کرنا یقینی ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ طلبہ کی سکولوں کو واپسی کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کرنا یقینی ہے۔‘
’اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سب معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں اور یہ بہت جلد ممکن ہوگا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت تعلیم کے ساتھ تعاون جاری ہے، ہم تدریسی عملے کو دوسری خوراک جلد سے جلد لگوانے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔‘
’اس سلسلے میں 12 سے 18 سال کے طلبہ کے لیے بھی ویکسین کا عمل جاری ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’معمولات زندگی کی بحالی کا واحد راستہ ویکسین ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں اور ویکسین لگوانے میں پیش قدمی کریں۔‘
 

شیئر: