Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بادلوں میں گھرے معلق پل پر واکنگ ٹریک

پل پر جانے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں باحہ کا معلق پل مہم جو افراد کے لیے چیلنج بھی ہے اور تفریح کا سامان بھی۔ پل پر چلنے والا یکایک خود کو بادلوں میں گھرا پا کر حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باحہ میونسپلٹی نے بادلوں میں گھرے معلق پل پر واکنگ ٹریک سیاحت کے لیے آنے والوں کے لیے ایک اور خوبصورت سہولت فراہم  کی ہے۔ معلق پل کا واکنگ ٹریک مہم جو افراد کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیتا ہے جہاں وہ ایسی اچھوتی تصاویر بناتے ہیں جو ان کی یادداشت سے کبھی مٹ نہیں سکتیں۔

پل سو میٹر لمبا اور 13 سے 15 میٹر اونچا ہے۔ (فوٹو العربیہ)

باحہ کے رغدان پارک میں واقع معلق پل پر سیاحت کے لیے جانے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
باحہ میونسپلٹی کے سیکریٹری انجینیئر عبدالعزیز المالکی نے بتایا کہ یہ معلق پل سو میٹر لمبا اور 13 سے 15 میٹر اونچا ہے۔
انہوںنے بتایا کہ دھند میں گھرا  واکنگ ٹریک باحہ درے اور رغدان کے جنگلات پر سایہ فگن نظ آتا ہے۔ یہاں سیاحت کے لیے آنے والے بارش اور دھند میں خود کو گھرا پا کر بڑا لطف محسوس کرتے ہیں۔ یہ پل ابھی یہ تجرباتی مرحلے میں ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح نہیں ہوا ہے۔

پل کے اوپر سے دلکش اور خوبصورت مناظر بھلائے نہیں جاسکتے۔ (فوٹو العربیہ)

بادلوں میں گھرے واکنگ ٹریک پل پر چہل قدمی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پل کے اوپر سے دلکش اور خوبصورت مناظر کبھی بھلائے نہیں جاسکتے۔ 
یاد رہے کہ معلق پل حدیقہ الجسر میں واقع ہے۔ یہ زرعی سیاحت کا منفرد نمونہ ہے۔ اسے پل کا نام اس لیے دیا گیا کیونکہ یہ پارک کے دونوں کناروں کو جوڑتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: