Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں کھیتوں پر ’معلق پل‘ سیاحوں کے لیے باعث کشش

وادی کے جادوئی نظارے لوگوں کواپنے سحر میں گرفتار کرلیتے ہیں
سعودی عرب کے جنوب مغربی ریجن جازان میں’ الدائر ‘ کمشنری  کے نواحی علاقے’ جبل آل نخیف‘  میں واقع وادی العین میں ’کافی‘ کے  کھیتوں کے اوپر بنایا گیا معلق  پل   زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
علاقے میں کھیتوں کے مالک  یحیحی النخیفی نے ’العربیہ نیٹ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ’کھیتو ں کے اوپر معلق پل بنانے کا منصوبہ 2 ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جس کی تکیمل کے بعد اب یہ پل علاقے میں آنے والے زائرین اور سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے‘۔

پل کی تیاری میں علاقے کے لوگوں نے بھی حصہ لیا(فوٹو، ٹوئٹر)

پل کے نیچے حد نگاہ تک کافی کے لہلاتے درخت خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں جبکہ حد نگاہ سبزہ ہی سبزہ بکھرا ہے اسی وجہ سے پل کے فرش کو  بھی سبز رنگ کے   خصوصی ’مصنوعی گھاس‘ سے سجایا گیا ہے تاکہ معلق پل کا فرش  بھی  نیچے بکھرے سبزے سے ہم آہنگ ہو سکے۔
معلق   پل وادی العین کے دونوں‌کناروں کو بھی آپس میں ملاتا ہے  جو  نہ صرف  عوام اور خواص  بلکہ باہر سے آنے والے لوگوں کی  بھی توجہ کا مرکز ہے۔ اس کے اطراف میں کافی کے نئے اور بہت پرانے درخت بھی موجود ہیں۔
کافی کے کھیت کے مالک نے   معلق پل کے بارے میں مزید بتایا کہ ’  پل کھیتوں کے درمیان واقع ہے۔ اس کے اطراف میں موجود کھیتوں میں کافی کے کم سے کم پانچ ہزار درخت ہیں جن میں سے بعض  بہت قدیم ہیں ۔ کھیتوں کو جمع ہونے والے برساتی  پانی سے سیراب کیا جاتا ہے‘۔

وادی میں ’کافی‘ کے بے شمار کھیت ہیں (فوٹو، العربیہ )

   کھیت   کے اوپر بنائے جانے والے معلق پل  کی وجہ سے خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے جس  نے علاقے میں  جادوئی مناظر تخلیق کیے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتا ہے ۔
 وادی میں بنے  معلق پل کی لمبائی 52 میٹر ہے جو وادی العین کے ایک سے دوسرے کنارے کو ملاتا ہے۔ پل کی تیاری میں مقامی شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

شیئر: