Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گرفتار

’گرفتار شدہ شخص نے اپنی تخریب کاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والے شخص نے اپنی تخریب کاری کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی دوسری دہائی میں ہے۔‘
’وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لینے پر اس کی شناخت کر لی گئی جبکہ ریکارڈ میں اسے گرفتار کرلیا گیا ہے.‘
’سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اپنے کئے جو فخریہ طور پر سوشل میڈیا میں پیش کرنے پر اسے حراست میں لیا گیا ہے.‘
انہوں  نے کہا ہے کہ ’تفتیشی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا.‘

شیئر: