Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کی ٹیموں کے 24 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے

جدہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 24 تجارتی ادارے سیل کیے گیے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں چوبیس ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے کیےہیں۔
پتہ لگایا گیا کہ کونسے تجارتی ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کی کس حد تک پابندی کررہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ تفتیشی ٹیموں نے 793 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں اور متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی‘ 
وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ حفاظتی ماسک، سینیٹائزنگ اور صارفین نیز کارکنان کا درجہ حرارت چیک کرنے سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔
 جدہ میونسپلٹی نے 19 چھوٹی بلدیاتی کونسلوں اور پندرہ بڑی بلدیاتی کونسلوں میں کورونا ایس او پیز کی 25 خلاف ورزیوں پر 24 تجارتی ادارے سیل کردیے۔
انسپکٹرز نے گزشتہ دو روز کے دوران چھ ہزار  738 تفتیشی دورے کرکے خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔ 
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ اس سلسلے میں تعاون کا مظاہرہ کریں اور خلاف ورزی علم میں آنے پر 940 یا ’بلدی‘ ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی میں کورونا ایس او پیز 57 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

شیئر: