Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی پر عالمی فورم 

فورم کی سرپرستی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کررہے ہیں(فوٹو الریاض)
سعودی عرب میں چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی کے موضوع پر بدھ کو پہلا فورم  ہورہا ہے۔ فورم کی سرپرستی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کررہے ہیں۔
کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے اہتمام کرے گی۔ وزرا، اعلی عہدیدار اور ملکی و بین الاقوامی منتخب شخصیات کا فورم سے خطاب متوقع ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فورم کے اجلاس دو دن تک جاری رہیں گے۔صحت نگہداشت کے نظام اور ٹرانسپورٹ کے مستقبل جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
ماحول دوست توانائی، سمارٹ سٹیز، ماحولیاتی نظام  اور فنڈنگ کے فیوچر پر مباحثے ہوں گے۔  
چوتھے صنعتی انقلاب کے پہلے سعودی فورم میں شرکت کے خواہشمند  آن لائن اندراج کے ذریعے پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ 

شیئر: