Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج میں خاتون ڈرائیور نے گاڑی پٹرول پمپ سے ٹکرا دی

خاتون ڈرائیور گاڑی سے اتر جانے پر یقینی حادثے سے محفوظ رہیں( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور نے الافلاج پٹرول پمپ سے گاڑی ٹکرادی۔ حادثے کے منظرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الافلاج پٹرول سٹیشن پر موجود شہری، غیر ملکی اور اہلکار اس وقت خوفزدہ ہو گئے جب ایک جی ایم سی اچانک پٹرول پمپ کے ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے آگ لگ گئی تاہم موقع پر موجود لوگوں نے ہنگامی بنیاد پر آگ بجھا دی۔
خاتون ڈرائیور گاڑی سے اتر جانے پر یقینی حادثے سے محفوظ رہیں۔
 خاتون کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ ’جی ایم سی کی ڈرائیور خاتون کا تعلق ریاض سے ہے اور وہ عید الاضحی کی تعطیلات گزارنے کے لیے الافلاج آئی ہوئی ہیں۔ آس پاس واقع مقامات پر خریداری کے لیے گاڑی سے آتی جاتی رہی ہیں‘۔
پٹرول سٹیشن جہاں حادثہ پیش آیا الافلاج میں امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے  پٹرول بھروانے کے بعد گاڑی موڑنے کی کوشش کی اور گاڑی سٹارٹ ہونے پر ان کے قابو سے باہر ہو گئی۔

شیئر: