Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں دو لاکھ اور مدینہ میں 70 ہزار کمرے عمرہ زائرین کے لیے مختص

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں نے یکم محرم سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حج و عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں دو لاکھ  60 ہزار سے زیادہ ہوٹلوں کے کمرے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔  ہوٹلوں کے کمرے بین الاقوامی معیار کے ہیں۔
ھانی العمیری نے کہا کہ مدینہ  منورہ میں ہوٹلوں کے ستر ہزار سے زیادہ کمرے مسجد نبوی کے زائرین کی رہائش کے لیے مختص ہیں۔  

ایک کمرے میں دو سے زیادہ افراد کو نہ ٹھہرایا جائے- (فوٹو العربیہ)

انہوں نے کہا کہ تمام ہوٹل اور ٹاورز چوبیس گھنٹے سینیٹائزنگ اور صفائی ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔ کورونا ایس او پیز کرائیں گے۔ 
العمیری نے کہا کہ عمرہ زائرین کی رہائش کے  لیے جو ضوابط مقرر کیے گئے ہیں ان میں سے یہ بھی ہے کہ ہوٹلوں اور ٹاورز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ایک شرط یہ بھی ہے کہ ہوٹل میں عمرہ زائرین کے ہر گروپ کے استقبال کے لیے ایک ملازم تعینات ہو۔ ہوٹل  کے دس فیصد کمرے مشکوک مسافروں کو الگ  ٹھہرانے کے لیے خاص ہوں۔ 
 ہوٹلوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی کمرے میں دو سے زیادہ افراد کو نہ ٹھہرایا جائے۔ ایک بیڈ سے دوسرے کے  درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ رکھا جائے۔  
 ہوٹلوں میں رہائش کے نئے ضوابط میں یہ بھی شامل ہے کہ عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو منظم کرنے کے لیے ہر ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈز اور انچارج تعینات ہوں۔ سینیٹائزنگ کے تمام لوازمات مہیا ہوں۔ انتظامیہ ہوٹل سے زائرین یا عمرے پر آنے والوں کی آمدورفت کو منظم کرے۔ انہیں اعتمرنا ایپ کے اجازت ناموں کے تحت نماز یا عمرے کے  لیے گروپوں کی شکل میں مسجد الحرام بھیجنے کا اہتمام کرے۔ یہ پابندی بھی ہے کہ ریستورانوں میں متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ ایس او پیز نافذ کرائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: