Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یابی کے 10 دن بعد ویکسین لگائی جاسکتی ہے

’کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین کی دو خوارکیں لی جائیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب کورونا سے صحت یاب ہونے کے 10 دن بعد ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کورونا سے صحت یابی کے 10 دن بعد ویکسین لینا انتہائی مفید ثابت ہوگا‘۔
’کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین کی دو خوارکیں لی جائیں تاہم وائرس لاحق ہونے پر ایک خوراک کافی رہتی ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا وائرس لاحق ہونے کے بعد ویکسین لینے کے لیے 8 ماہ کا وقفہ دیا جاتا تھا۔
وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوالیں کہ انتہائی محفوظ ہے۔

شیئر: