Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 637 ٹیسٹ، ایک ہزار 537 نئے مریض

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر6 لاکھ 80 ہزار 858 ہوگئی( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 537 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر6 لاکھ 80 ہزار 858 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید طبی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 637 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 6 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 949 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ مزید ایک ہزار 518 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 58 ہزار 198 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 56 ہزار 887 خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
 اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 717 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
 

شیئر: