Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 519 نئے کیسز، مزید ایک لاکھ 91 ہزار ٹیسٹ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 86 ہزار 981 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 519 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 86 ہزار 981 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 91 ہزار 32 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وزارت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 5 چل بسے، مرنے والوں کی کی تعداد ایک ہزار 965 ہوگئی‘۔
وزارت نے بتایا کہ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 470 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 64 ہزار 130 ہوگئی ہے‘۔ 
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 51 ہزار 290 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 35 ہزار 702 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔ 

شیئر: