Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر شہری اور غیر ملکی گرفتار

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سرزنش کی گئی ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض کی سپیشل فورس نے سات سعودیوں اور نو غیرملکیوں کو جن میں سوڈانی اور انڈین شامل تھے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 345 اونٹوں اور 992 بکریوں کو ایسے مقامات پر چارے کے لیے چھوڑ دیا تھا جنہیں چراگاہ کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی ہے۔
ماحولیاتی سپیشل فورس کے ترجمان رائد المالکی نے بتایا کہ ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سرزنش کی گئی ہے۔
بیان مایں اپیل کی گئی ہے کہ وہ جب اور جہاں ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی دیکھیں 996 اور 999 پر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔ مکہ مکرمہ اور ریاض کے لیے 911 نمبر مختص ہے۔ 

شیئر: