Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں کار حادثے کے نقصان کا تخمینہ لگانے والا سینٹر

سینٹر، انشورنس کمپنی کو پہلی فرصت میں رپورٹ بھیج سکے گا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے رجسٹرڈ سپیشل ادارے ’تقییم‘ نے ٹریفک حادثے سے متاثرہ گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والا سینٹر مکہ مکرمہ میں بھی قائم کردیا جہاں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے- حادثے میں متاثرہ گاڑی کا نقصان پورا کرنے کی کارروائی کی جاتی ہے- جس کا تخمینہ رجسٹرڈ ادارے کے ذریعے کرایا جاتا ہے-
اخبار  24 کے مطابق سعودی ادارے نے بتایا کہ مکہ سینٹر کی بدولت ٹریفک حادثے کے بعد انشورنس کمپنی سے کارروائی مختصر اور آسان ہوجائے گی- اس سے قبل انشورنس کی کارروائی کے لیے متاثرہ شخص کو مختلف مقامات سے  18 کاغذات حاصل کرکے جمع کرانا پڑتے تھے- آئندہ یہ کارروائی ایک چھت تلے ہوگی اور  18 کے بجائے صرف تین کاغذات پر مشتمل ہوگی-
سعودی ادارے نے توجہ دلائی کہ حادثے سے متاثرہ شخص نقصان کا تخمینہ  پیشہ ورنہ بنیاد پر تیزی سے کراسکے گا اور انشورنس کمپنی کو پہلی فرصت میں رپورٹ بھیج سکے گا-
ٹریفک حادثے سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ مکہ سینٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق کرے گا اور اس کی رپورٹ ای میل کرے گا- تمام متعلقہ اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط کردیا گیا ہے-
متاثرہ گاڑیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے سینٹرز کی کل تعداد مملکت بھر میں دس تک پہنچ گئی ہے- ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، ابہا، الخبر، الاحسا، طائف اور الجبیل میں سینٹرز کھل گئے ہیں- مکہ میں نیا ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی سینٹرز کھولے جائیں گے- جو زیر تکمیل ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: