Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدود الشمالیہ میں آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی، گیارہ افراد گرفتار

خلاف ورزی پر جرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الحدود الشمالیہ  پولیس کے ترجمان متعب الخمیس نےکہا ہے کہ’ ہیلتھ آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’زیرحراست افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے ہر ہاؤس آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ دیگر باہر سے سعودی عرب پہنچے تھے اور انہیں ہوٹل قرنطینہ کیا گیا تھا‘۔
ترجمان نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگراں کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔  گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق ہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی سنگین عمل ہے۔ اس پر جرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں۔
جرمانہ دو لاکھ  ریال تک ہے جبکہ قید دو برس تک دی جاتی ہے۔ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا دگنی کردی جاتی ہے۔
خلاف ورزی پر غیرملکی کو قید کی سزا کاٹنے اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق سنیچر کو مملکت میں ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 850 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 975 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: