Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد پر وزارت حج میں اہم اجلاس

’نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔‘ ( فوٹو: سبق)
بیرون ملک عمرہ بحالی اور عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے وزارت حج و عمرہ کے صدر دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں متعدد اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی آمد کی حتمی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔‘
’علاوہ ازیں پہلے مرحلے میں کن ممالک کے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی اس پر بھی غور و خوض کیا گیا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کی آمد، مکہ مکرمہ میں قیام، حرم میں نمازوں کی ادائیگی اور مناسک عمرہ کے علاوہ مسجد نبوی شریف کی زیارت کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔‘
’عمرہ زائرین کو کن کن ضابطوں کا خیال رکھنا ہوگا، طریقہ کار کیا ہوگا اور کن ایس او پیز کی پابندی کرنی ہوگی ، یہ تمام معاملات طے کرنے کے بعد ان کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا۔‘

شیئر: