Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 97 لاکھ خوراکیں

کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا گیا تھا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ  95 ہزار 812 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے 19.9 ملین افراد پہلی خوراک، 9.8 ملین دوسری خوراک لے چکے ہیں جبکہ 1.5 ملین معمر افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 3 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ مزید خوراکیں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر  2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز  18 فروری 2021 کو کیا گیا تھا۔ 

شیئر: