Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 40 تجارتی ادارے سیل

میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے دو روز کے دوران تفتیشی کارروائیاں کی ہیں (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے گزشتہ دو روز کے دوران7 ہزار 746 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 40 تجارتی ادارے سیل کردیے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ جدہ کی  19 ذیلی اور پندرہ بڑی بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے والے تجارتی مراکز  کے دورے کیے گئے جہاں 60 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ان کا تعلق سماجی فاصلے، ماسک کی پابندی نہ کرنے، صارفین کا درجہ حرارت چیک کرنے میں غفلت، توکلنا ایپ کا ریکارڈ طلب نہ کرنے سے تھا۔
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ آئندہ بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
جدہ میونسپلٹی نے بیان میں مزید کہا کہ  940 یا موبائل پر بلدی ایپ کے ذریعے خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹ کی جا سکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: